مکہ مکرمہ ،دل کا دورہ پڑنے سے2 پاکستانی حجاج انتقال کرگئے

مکہ مکرمہ میں مناسک حج کی ادائیگی کے دوران 2 پاکستانی حجاج دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے،جن کی تدفین منیٰ کے قبرستان میں کر دی گئی ہے۔ جبکہ اس سال حج کے دوران انتقال کرنے والے پاکستانی حجاج کی تعداد 32 ہوگئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق مناسک حج کی ادائیگی کے دوران 2حجاج غلام محبوب اور سعیدہ مائی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے، جس کے نتیجے میں اس سال حج کے دوران انتقال کرنے والے پاکستانی حجاج کی تعداد 32 ہوگئی ہے۔ غلام محبوب اور سعیدہ مائی کی تدفین منیٰ قبرستان میں کی گئی ہے۔
اس سال 110 بیمار پاکستانی حجاج نے مناسک حج کی ادائیگی کی ہے۔ منیٰ میں حجاج کرام آج بھی تینوں شیطانوں کی رمی کریں گے۔ حجاج مناسک حج کا آخری مرحلہ مکمل کرکے آج شام مکہ روانہ ہوں گے۔
حجاج کرام آج بھی تینوں شیطانوں کی رمی کریں گے، جس کے بعد شام کو منیٰ سے مکہ مکرمہ کی طرف روانگی ہوگی۔
یوں خیموں کی بستی آج رات سے پھر آئندہ سال حج تک کے لیے خالی ہوجائے گی۔
مکہ مکرمہ سے حجاج پھر مدینہ منورہ جائیں گے اور وہاں اپنی زیارتیں مکمل کریں گے۔