افغانستان میں لوگوں کو ہنسانے چارلی چپلن آگیا

کابل: چارلی چپلن کا کردار لوگوں کے لبوں پر مسکراہٹ بکھیرنے کے حوالے سے مشہور ہے، لیکن آج کل جنگ زدہ ملک افغانستان میںلوگوںکے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے والے افغان چارلی چپلن کی بھی لوگوں میں دھوم ہے،وہ بھی آج کل افغانستان کے دارلحکومت کابل میں جگہ جگہ جاکر لوگوں کو ہنسانے میں مصروف ہے۔
ان کا حلیہ بالکل چارلی چپلن کی طرح ہوتا ہے، یعنی سائز سے بڑے جوتے، ڈھیلی ڈھالی پتلون، ہاتھ میں چھڑی اور کالی ٹوپی، جس کی وجہ سے انہیںافغان چارلی چپلن کا لقب دیا گیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق کریم آسر کا کہنا ہے کہ میرا مقصد بالکل سادہ ہے، میں چاہتا ہوں کہ افغان شہریوں کے چہروں پر بھی مسرت ہو۔
کریم آسر کا کہنا تھا کہ چارلی چپلن کے دیوانے پوری دنیا میں ہیں کیونکہ وہ لوگوں کی مدد کرتا ہے، اُن کے دکھوں کا مداوا کرتا ہے اور ان کی مسکراہٹ کا باعث بنتا ہے اور میں بھی یہی کرتا ہوں‘۔