نیب کے 3 اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر مستعفی

کراچی:نیب سندھ کے 3 اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرز نے استعفیٰ دے دیا۔
استعفیٰ دینے والےنیب پراسیکیوٹر میں منصف جان، یاسر مغل اور نسیم ملک شامل ہیں ۔پراسیکیوٹرز کے استعفوں کے بعد نیب کی جانب سے متبادل پراسیکیوٹرز تاحال نہیں رکھے جاسکے ہیں۔
واضح رہے کہ تینوں نیب پراسیکیوٹرز سندھ میں کرپشن کے انتہائی ہائی پروفائل کیس میں نیب کی جانب سے پیروری کر رہے تھے۔
نیب پراسیکیوٹرز شرجیل میمن ، فشریز ،پورٹ قاسم ، ایس ایس جی سی سمیت دیگر اداروں میں کرپشن کے خلاف نیب کی جانب سے پیروی کررہے تھے۔