نیب نے خواجہ برادران کو16اکتوبر کو طلب کر لیا

لاہور: نیب لاہور نےمسلم لیگ(ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو طلب کر لیا۔ دونوں بھائیوں کو منی ٹریل 16 اکتوبر کو پیشی کے موقع پر ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نیب لاہور کی جانب سے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کوپیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں طلب کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق نے نیب کو اپنا مکمل ریکارڈ جمع نہیں کرایا لہٰذا خواجہ برادران کو طلبی کے موقع پر اپنی منی ٹریل ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ خواجہ برادران کو گزشتہ جمعہ کو بھی طلب کیا گیا تھا، انہوں نے الیکشن کے باعث پیش ہونے سے معذرت کر لی تھی۔