توہین عدالت کیس میں طلال چوہدری کی سزا کے خلاف اپیل مسترد

سپریم کورٹ آف پاکستان نے طلال چوہدری کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد کرتے ہوئے ان کی نااہلیت برقرار رکھی ہے، انہوں نے توہین عدالت کی سزا کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے سپریم کورٹ میں اپنی سزا پر نظر ثانی کی درخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ ان کے خلاف توہین عدالت کا فیصلہ حقائق کے برعکس ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل سماعت کے لیے مقرر کی جائے تاہم آج سپریم کورٹ نے طلال چوہدری کی توہین عدالت کیس میں انٹرا کورٹ اپیل مسترد کردی۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو آرٹیکل 63 (1) جی کے تحت توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے عدالت برخاستگی تک قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ عدالتی فیصلے کے نتیجے میں وہ 5 سال کے لئے نااہل ہوگئے ہیں۔