وزیر اعظم عمران خان 3 نومبر کو دورہ چین کیلئے روانہ ہوں گے

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان اپنے دوسرے سرکاری دورے پر 3 نومبر کو چین کے لیے روانہ ہوں گے۔
وزیر اعظم کے ہمراہ خارجہ، خزانہ، ریلوے، پلاننگ اور اطلاعات کے وزرا بھی ساتھ ہوں گے۔
وزیر اعظم 6 نومبر تک چین میں غیر معمولی ملاقاتیں کریں گے، ان کے دورہ چین میں پاک چین اقتصادی راہداری اور دیگر شعبوں میں تعاون پر غور ہوگا۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنا پہلا سرکاری دورہ سعودی عرب کا کیا تھا جہاں انھوں نے سعودی فرمانروا اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی تھی۔
اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے وفد کے ہمراہ عمرہ بھی ادا کیا تھا۔
دورہ سعودی عرب کے دوران وزیر اعظم عمران خان اور سعودی حکام کے درمیان ملاقاتوں میں تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔