ضمنی الیکشن کی مانیٹرنگ کیلئے ٹیمیں تشکیل

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات کی مانیٹرنگ کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔
الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق 35 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے 27ٹیمیں بنا دی گئی ہیں۔
مانیٹرنگ ٹیمیں انتخابات سے 2 دن قبل حلقوں میں جائیں گی اور انتخابی نتائج مکمل ہونے تک حلقوں میں رہیں گی ۔
مانیٹرنگ ٹیمیں پولنگ سامان کی ترسیل اورعملےکی تربیت کاجائزہ لیں گی اور پولنگ والے دن سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ بھی لیں گی ۔
مانیٹرنگ ٹیمیں آرٹی ایس سسٹم اور اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ انتخابی نتائج مرتب کرنے اور گنتی کے عمل کا جائزہ لیں گی ۔
واضح رہے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 35 حلقوں میں ضمنی انتخابات 14 اکتوبر کو ہوں گے ۔