سینیٹر رحمن ملک کا وزیراعظم کو خط

ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لئے پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمن ملک نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ دیا، جس میں انہوں نے وزیراعظم کو مفید مشورے دیئے ہیں۔
سینیٹر رحمان ملک کی جانب سے وزیراعظم عمرا ن خان کو لکھے گئے خط میں کہاگیا ہے کہ اسوقت پاکستان تاریخ کی بدترین معاشی بدحالی سے گزر رہا ہے۔ معاشی بدحالی کا ذمہ دار موجودہ حکومت ہی کو قرار دینا انصاف نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ الزام تراشی کے بجائے ہمیں ملکر ملک کو موجودہ معاشی بدحالی سے نکالنا ہوگا، ملک کو معاشی بدحالی سے نکالنے کیلئے قومی معاشی حکمت عملی تیار کی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی بینکوں کی ایک قومی کنسورشیم تشکیل دی جائے جو بیرونی قرضوں کا ایک چوتھائی بوجھ اٹھائے، بینکوں کا قومی کنسورشیم ملک کے ٹوٹل قرضے کا ایک چوتھائی حصہ آسان شرائط پر ادا کریں۔