ریلوے کو ایک سال میں خسارے سے نکالیں گے، شیخ رشید

کوئٹہ:وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے کو ایک سال میں خسارے سے نکالیں گے۔
وزیر ریلوے شیخ رشید نے کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کی بدنصیبی ہے کہ کچھ چور وکٹوں کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں۔ وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے والے سعد رفیق اور شاہد خاقان عباسی ہیں، جس طرح چین میں 440چوروں کو گولی ماری ہے پاکستان میں بھی قرار واقعی سزا ملنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف سے بڑے معاشی چور شہبازشریف ہیں، عوام کو کرپٹ سیاستدانوں کے خلاف جوتیاں اٹھانی چاہئیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان ریلوے کو ایک سال میں خسارے سے نکالیں گے، ریل ترقی کرے گی تو اس ملک کی معیشت ترقی کرے گی، پاکستان ریلوے میں کسی کچی بستی کو ہاتھ نہیں لگایا جا رہا ہے۔
وزیرریلوے نے مزید کہا کہ چین میں عمران خان کادورہ بہت اہم ہے۔