زرداری سیاستدانوں کی بجائے وکلا سے ملاقاتوں کو ترجیح دیں، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ زرداری صاحب سیاستدانوں کی بجائے وکلا سے ملاقاتوں کو ترجیح دیں،قراردادوں سے حکومتیں نہیں جاتیں اس کے لیے ووٹ چاہئیں۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب سیاستدانوں کی بجائے وکلاء سے ملاقاتوں کو ترجیح دیں، اس مفت مشورے کا احساس ان کو ہفتوں میں نہیں بلکہ دنوں میں ہوگا۔
زرداری صاحب سیاستدانوں کی بجائے وکلاء سے ملاقاتوں کو ترجیح دیں، اس مفت مشورے کا احساس ان کو ہفتوں میں نہیں دنوں میں ہوگا۔ قراردادوں سے حکومتیں نہیں جاتیں اس کیلئے ووٹ چاہئیں زرداری صاحب کے پاس اب صرف نوٹ رہ گئے ہیں ووٹ وہ نوٹ کمانے کے چکر میں کھو چکے ہیں۔
وزیر اطلاعات نے اپنے پیغام میں کہا کہ ‘قراردادوں سے حکومتیں نہیں جاتیں، اس کے لیے ووٹ چاہئیں۔ زرداری صاحب کے پاس اب صرف نوٹ رہ گئے ہیں اور ووٹ وہ نوٹ کمانے کے چکر میں کھو چکے ہیں۔
واضح رہے گزشتہ روز سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کےلئے ان کے گھر پہنچے۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھاکہ موجودہ حکومت کے طور طریقے جمہوری نہیں ،ہم تمام جماعتوں سے رابطہ کر رہے ہیں۔
دونوں رہنماؤں نے کہا تھاکہ ابھی تو ابتدائے عشق ہے ، ساری اپوزیشن مل بیٹھ کرمشترکہ لائحہ عمل طے کرے گی،آئندہ ہفتے آل پارٹیزکانفرنس بلائیں گے۔