مچھ ، پیٹرول سے بھری وین ٹرک سے ٹکراگئی، 7افراد جاں بحق

مستونگ: بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ کے قریب کوئٹہ سبی قومی شاہراہ پر پیٹرول سے بھری ایک وین، ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔
مچھ میں شاہراہ بولان پر پیٹرول سے بھری وین ٹریک سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں وین میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث قریب ہی موجود دو مزید گاڑیاں بھی جل کر خاکستر ہوگئیں جب کہ آگ لگنے کے نتیجے میں 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔
آگ لگنے سے قریب ہی موجود 3 گاڑیاں بھی جل کر خاکستر ہوگئیں۔
پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔