نومولود کا وزن غیر معمولی طور پر زیادہ ہے
نومولود کا وزن غیر معمولی طور پر زیادہ ہے

امریکا میں ساڑھے 6 کلو وزنی صحتمند بچے کی پیدائش

ٹیکساس:امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک خاتون کے ہاں ساڑھے 6 کلو وزنی صحتمند بچے کی پیدائش ہوئی۔

امریکی ریاست ٹیکساس کے اسپتال میں ایک خاتون کے ہاں تقریباً 14پونڈ اور 13 اونس وزنی بچے کی پیدائش نے خود ماں سمیت ڈاکٹرز اور نرسوں کو حیران کر دیا۔

ٹیکساس کے اس اسپتال میں اب تک پیدا ہونے والے بچوں میں بھی یہ سب سے وزنی بچہ ہے۔

جہاں والدین بچے کی پیدائش پر بہت خوش ہیں وہیں انہیں اپنے نومود بچے کیلئے 6 ماہ کے بچے کے سائز کے کپڑے بھی لینے پڑے۔

خیال رہے کہ دنیا کے سب سے زیادہ وزنی 10 کلو گرام کے بچے کی پیدائش 1955 میں ہوئی تھی۔