ایم کیو ایم لندن منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات میں ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ کی جانب سے کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) اور 6 ڈپٹی کمشنرز آفسز کو لکھے جانے والے خطوط ’’امت‘‘ کو مل گئے۔ ایف آئی اے کی جانب سے کے ڈی اے لینڈ منیجمنٹ ڈپارٹمنٹ اور کراچی ،حیدر آباد، خیرپور اور ملتان کے ڈپٹی کمشنرز کو لکھے گئے خطوط میں مجموعی طور پر 46 جائیدادوں کی تفصیلات موجود ہیں جو کہ خدمت خلق فائونڈیشن کے نام پراور ملکیت میں موجود ہیں ۔
ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ کی جانب سے ایم کیو ایم لندن منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات میں ’’کے کے ایف ‘‘ کی 46 منجمد کرنے کے لئے مختلف اداروں کو مجموعی طور پر 7خطوط ارسال کئے اس ضمن میں کے ڈی اے کو جاری کردہ لیٹرمیں سب سے زیادہ 29جائیدادوں کی تفصیلات موجود ہیں۔
ان خطوط میں ایف آئی اے کاﺅنٹر ٹیررازم ونگ کے حکام نے ایم کیو ایم منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات میں خدمت خلق فاﺅنڈیشن کی ضبط شدہ جائیداوں کی فروخت کرنے والوں اور ان کی ملکیت تبدیل کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دے دیا ،جائیدادیں اور اثاثے فروخت کرنے میں سہولت کاری پر متعلقہ اداروں کے افسران کو ایف آئی اے کے 1974کے ایکٹ کی دفعہ 5(5)کے تحت کارروائی کرکے ایک سال قید اور جرمانے کی سزاﺅں کا انتباہ کردیا۔
ایف آئی اے ذرائع کے بقول مزید تحقیقات میں خدمت خلق فائونڈیشن کے نام پر خریدے گئے مزید اثاثے سامنے آنے کا قوی امکان موجود ہے اب تک خدمت خلق فائونڈیشن کے جو 46اثاثے سامنے آئے ہیں ان کی مالیت کا تخمینہ ساڑھے ارب روپے سے زائد لگایا گیا ہے جو کہ مارکیٹ ویلیو کی بنیاد پر اخذ کیا گیا ہے۔
موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق خدمت خلق فائونڈیشن کے منجمد کئے جانے والے اثاثوں کی تفصیل کچھ اس طرح سے ہے پلاٹ نمبر R-301، بلاک۔8، ایف بی ایریا کراچی، پلاٹ نمبر R-315، بلاک۔8، ایف بی ایریا کراچی، پلاٹ نمبر R-505 بلاک۔8، ایف بی ایریا کراچی، پلاٹ نمبر R-479، بلاک۔8، ایف بی ایریا کراچی، پلاٹ نمبر ST-3/B، بلاک۔8، ایف بی ایریا کراچی، پلاٹ نمبر A-107، بلاک۔8، ایف بی ایریا کراچی، پلاٹ نمبر R-495، بلاک۔8، ایف بی ایریا کراچی، پلاٹ نمبر B-54، بلاک۔13، ایف بی ایریا کراچی، پلاٹ نمبر ST-7، بلاک۔14، ایف بی ایریا کراچی، پلاٹ نمبر ST-7 بلاک 1 گلستان جوہر کراچی، پلاٹ نمبر 1 بلاک۔1، گلستان جوہر کراچی پلاٹ نمبر ST-21 بلاک۔16 گلستان جوہر کراچی، ایمبولینس سینٹر اینڈ مژری، 934 اسکوائر پلاٹ لانڈھی، پلاٹ نمبر ST-1/1 سیکٹر 2 ملیر کراچی، پلاٹ نمبر ST-7 بلاک۔4 ایف بی ایریا کراچی، پلاٹ نمبر ST-41/3 نارتھ کراچی، کراچی، پلاٹ نمبر ST-2/2 سیکٹر 15/A2 نارتھ کراچی، کراچی، پلاٹ نمبر ST-9 سیکٹر 15/A2 نارتھ کراچی، پلاٹ نمبر ST-9 سیکٹر 15/A4 نارتھ کراچی، کراچی، پلاٹ نمبر ST-3/1 سیکٹر 15/A بفر زون کراچی، پلاٹ نمبر ST-37/1 قصبہ اورنگی ٹاﺅن کراچی، پلاٹ نمبر ST-15 بلاک۔4A سرجانی ٹاﺅن کراچی، پلاٹ نمبر ST-11 بلاک۔ 4A سرجانی ٹاﺅن کراچی، پلاٹ نمبر ST-06 سیکٹر 1A اورنگی ٹاﺅن کراچی، پلاٹ نمبر ST-36/1 سیکٹر D1، ملیر کراچی، پلاٹ نمبر ST-29 سیکٹر۔3 قصبہ اکالونی، اورنگی ٹاﺅن کراچی، پلاٹ نمبر ST-261 شیٹ نمبر۔1، سیکٹر 11-1/2 امام کالونی اورنگی،پلاٹ نمبر ST-4/1 بلاک۔1 گلستان جوہر کراچی،پلاٹ نمبر ST-38 سیکٹر 11/1 نارتھ کراچی، ہاﺅس نمبر R-504 بلاک۔8 ایف بی ایریا کراچی، پلاٹ نمبر T-228 (RH) میسرنگ 153 اسکوائر خدمت خلق فاﺅنڈیشن خیرپور، 10 مرلہ پلاٹ بھورے والا حسن پروانہ کالونی ملتان خدمت خلق فاﺅنڈیشن خیرپور، پلاٹ نمبر H-60سروے شیٹ نمبر 55 رفاع عام سوسائٹی کراچی، پلاٹ نمبر AM-4 بلاک 64 رفاع عام سوسائٹی کراچی، پلاٹ نمبر A-21 بلاک۔A امپرومنٹ اسکیم نمبر 19، خداداد کالونی کراچی، پلاٹ نمبر 1629 ایریا01، خدمت خلق فاﺅنڈیشن حیدرآباد،پلاٹ نمبر 2-C/A کے بی ایم سی پاک کالونی کراچی، ہاﺅس نمبر 418 ہوٹ سینٹر نیپئر روڈ کراچی، پلاٹ نمبر 17/E/2 کے سی ایچ سوسائٹی کراچی، فلیٹ نمبر 29,LR-9/H-4 بلاک۔ایچ شیٹ نمبر 29، لورینس کوارٹر رنچھوڑ لائن کراچی، پلاٹ نمبر 184-Z بلاک۔8 بہادر یار جنگ سی ایچ ایس کراچی، شیٹ نمبر CF-15 کلفٹن کوارٹر کراچی، پلاٹ نمبر A3 گارڈن ویسٹ کراچی، پلاٹ نمبر 2-C/A کے بی ایم سی پاک کالونی کراچی، پلاٹ نمبر 2842لیاری کوارٹرز چاندی نگر صدر ٹاﺅن کراچی، پلاٹ نمبر 2-C/A کے بی ایم سی پاک کالونی کراچی۔