کراچی:کراچی پولیس نے 2014 سے مفرور ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم اقدام قتل،پولیس مقابلوں اورڈکیتی کےمقدمات میں مطلوب تھا، نجی ٹی وی چینل کے مطابق شاہ فیصل کالونی کے تھانےکی تفتیشی ٹیم نے شاہ فیصل کالونی 3 میں کارروائی کرتے ہوئے 2014 سے مفرور ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم اقدام قتل،پولیس مقابلوں اورڈکیتی کےمقدمات میں مطلوب تھا،گرفتارملزم کی شناخت فیضان عرف گوریلاکے نام سے ہوئی جولیاقت بنگش گروپ سے تعلق رکھتا تھا،ملزم فیضان کےخلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔