گھریلو جھگڑے میں جٹھانی نے دیورانی کو گلہ دباکر قتل کردیا

کراچی میں  شاہ لطیف تھانے کی حدود میں گھریلو جھگڑے کے بعد جٹھانی نے دیورانی کو گلہ دباکر قتل کردیا۔پولیس نے ملزمہ لطیفاں زوجہ غلام رسول کو گرفتار کرلیا۔

شاہ لطیف تھانے کی حدود میں گھریلو جھگڑے کے بعد جٹھانی ملزمہ لطیفاں زوجہ غلام رسول نے دیورانی 30 سالہ روبینہ زوجہ غلام حسین کو گلا دباکر قتل کردیا۔

ملزمہ نے قتل کا اعتراف کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق خود ملزمہ کے جسم پر بھی تشدد کے نشانات ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لواحقین اور پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد قتل کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔