بورڈ نے غوروخوض کے بعد سندھ سائنو ریسورسز کے لیے ٹیرف کی منظوری دے دی
بورڈ نے غوروخوض کے بعد سندھ سائنو ریسورسز کے لیے ٹیرف کی منظوری دے دی

وزیراعلیٰ سندھ سے ورلڈ بینک کے اعلیٰ سطح وفدکی ملاقات

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ورلڈ بینک کے اعلیٰ سطح سات رکنی وفد نےکنٹری ڈائریکٹر پیچاموتھو الانگو کی سربراہی میں ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ چیف سیکریٹری سندھ، چیئرمین پی اینڈ ڈی، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ، سیکریٹری صحت، سیکریٹری تعلیم، سیکریٹری فنانس، سیکریٹری بلدیات، چیئرمین ایس آر بی اور دیگر شریک تھے۔
ملاقات میں سندھ کے مختلف جاری ترقیاتی پروگراموں اور نئے پروگرام شروع کرنے پر غور کیاگیا۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہناتھاکہ سندھ مختلف شعبوں جس میں وومین امپاورمنٹ، ہیومن ریسورسز، روینیو جنریشن، غربت کے خاتمے، تعلیم، صحت کے شعبوں پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔
انہوںنے کہا کہ بہود آبادی کے شعبوں میں خاص توجہ دی جارہی ہے، ماں اور بچے کی غذا پر کام کر رہے ہیں تاکہ ماں اور بچے کی صحت بہتر کی جائے اور چھوٹے قد کو روکا جاسکے۔