سہولیات اورمراعات کے باوجود کینیڈین فوجیوں میں خودکشی کارجحان کم نہ ہوسکا

کینیڈین حکومت کی جانب سے مسلح افواج کی سہولیات اورمراعات میں اضافہ کے باوجود کینیڈین فوجیوں میں خودکشی کا رجحان بڑھتا جارہا ہے،گذشتہ سال ایک درجن سے زائد کینیڈین فوجیوں نے خودکشی کرکے اپنی زندگیوں کاخاتمہ کیا۔
کینیڈین وزارت دفاع کی جانب سے جاری کئے گئے نئے اعداد وشمار کے مطابق 2018میں کینیڈین آرمی کے 15جوانوں نے خودکشی کاارتکاب کیا جو گذشتہ سے پیوستہ سال سے ایک کم ہے۔
کینیڈین فوج میں خودکشیوں کے بڑھتے ہوئے رجحان کودیکھتے ہوئے اس قسم کے معاملات پر قابو پانے کیلئے فوج اورماہرین نے خودکشیوں سے بچائوکی متفقہ حکمت عملی بنائی تھی جسے 2017کے آخرمیں نافذکیاگیاتھا۔کینیڈین فوجیوں کوخودکشیوں سے بچائوکیلئے بنائی گئی نئی متفقہ حکمت عملی میں یونیفارم میں خدمات انجام دینے والوںکو بہتر اوراچھی خدمات کی فراہمی کاوعدہ کیاگیاتھا۔
فوجیوں کی خودکشیوں کے حوالے سے بتائے گئے اعداد وشمار سے متعلق کئے گئے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کینیڈین وزیردفاع ہرجت سج جن کاکہنا تھا کہ حکومت اور آرمی فوجیوں کی ممکنہ دیکھ بھال اور معاونت کو مزید بہتربنانے کی حکمت کو مزید بہتر کرنے کی پالیسی کیلئے پرعزم ہے۔