صرف زبانی باتوں پر ریکارڈ میں تبدیلی نہیں کی جا سکتی، حکومت اس فیصلے کے خلاف عدالت کو رجوع کرے گی، وفاقی وزیر اطلاعات
صرف زبانی باتوں پر ریکارڈ میں تبدیلی نہیں کی جا سکتی، حکومت اس فیصلے کے خلاف عدالت کو رجوع کرے گی، وفاقی وزیر اطلاعات

سیاسی ’لین دین‘ کی اطلاعات پر فواد چوہدری بھی بول پڑے

پاکستان کے موجودہ سیاسی حالات میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کسی سیاسی لین دین یا این آر او کی خبریں پھیلتی جا رہی ہیں۔ ہفتہ کو وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری بھی اس معاملے پر بول پڑے۔

جہلم میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے حکومت کو اپوزیشن کے ساتھ مفاہمت کے مشورے ملنے کی تصدیق کی۔ فواد چوہدری نے کہاکہ ہرشخص کہتا ہے کہ کچھ لے دے کر معاملہ ختم کردیں، اگر معاملہ ختم ہی کرنا تھا تو پھر ہمیں عمران خان کو وزیراعظم بنانے کی کیا ضرورت تھی۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان وہ واحد آدمی ہے جس نے واضح کیا کہ کوئی سودے بازی نہیں ہوگی۔

فوادچوہدری نے کہا کہ آصف زرداری اورن لیگ ایک نئی تحریک شروع کرنےجارہے ہیں، کہتے ہیں ہم نےاربوں روپے غیرقانونی کمائے، اب عمران خان واپس لے رہا ہے، عوام سے کہتے ہیں ان پیسوں کو بچانے کیلئے ہمارے لیے باہر نکلیں، روزانہ باہر نکل کر نئی منطق پیش کی جارہی ہے، ہم نے ہر بات پر سمجھوتہ کرنا تھا تو عمران خان کو وزیراعظم بنایا ہی کیوں۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کی 7 نسلوں میں کسی نےکام نہیں کیا، ہل میٹل،العزیزیہ کے نام پر اربوں روپے بیرون ملک لےگئے، حسن اور حسین نواز نے اربوں کی پراپرٹی بیرون ملک بنائی ہوئی ہیں ، حسن اورحسین نواز پاکستان آکر کہتے ہیں ہم تو یہاں کے شہری ہی نہیں، یہ کہتے ہیں نوازشریف سے اظہار یکجہتی کیلئے کوٹ لکھپت جیل پہنچے، کوٹ لکھپت جیل کے باہر15 سے20 لوگ نہیں تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ معصوم بنےکہتے ہیں پاکستانی نہیں تو باہر پیسہ ملکہ برطانیہ سے رشتہ داری میں بنایا، احتساب اپنے منطقی انجام تک پہنچےگا، اسی لیے ان کی چیخیں آسمان تک جاتی ہیں، کبھی طبیعت توکبھی کہتے ہیں جیل میں ہیٹرخراب ہوگیا، نرم وملائم بستر پر سونے والوں سے آج حساب مانگا جارہا ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ  حکومت کو 7مہینے ہو گئے کرپشن کا کسی وزیر کا اسکینڈل سامنے نہیں آیا، قومی خزانہ بھی پریشان ہے یہ کون سےلوگ آگئے کسی نے لوٹا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ منگلا ایک خوبصور ت جگہ ہے، سمندر پار پاکستانی کثیر زرمبادلہ پاکستان بھیجتے ہیں، منگلا سمندر پار پاکستانیوں کاگڑھ ہے، عمران خان کی قیادت میں وہ تبدیلی آئی جس کا تصور نہیں کیا جاسکتا تھا۔

فوادچوہدری کا مزید کہنا تھا کہ کشمیرسےلےکربلوچستان تک ہرشخص ہرمسئلےپربات کی، تمام مسائل کوایڈریس کیاجارہاہے،کچھ حل بھی کررہےہیں، معاشی صورتحال بہترکرنےکیلئےدن رات کام کررہےہیں، وعدہ کیا تھاپاکستان میں ایک کروڑنوکریاں دیں گے، 5سال میں ایک کروڑسےبھی زیادہ نوکریاں دیں گے، عمران خان نے 50 لاکھ گھر بنانے کا وعدہ کیا وہ بھی پورا کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ غریب طبقے کے حقوق کا تحفظ کر رہے ہیں، سرمایہ داروں پر بوجھ ڈالیں گے، ہماری کوشش ہے انڈسٹری بڑھے، تمام مسائل کاحل نکال رہے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں سے درخواست ہے، لیگل طریقے سے پاکستان رقم بھیجیں، حوالہ ہنڈی کے بجائے بینکنگ چینلز کے ذریعے پاکستان بھیجیں۔

وزیراطلاعات کا کہناتھا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے پہلے بھی پاکستان کی بہت مدد کی ہے، 2018 پاکستان میں سیاسی تکمیل کا اور 2019 معاشی تکمیل کا سال ہوگا۔