جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کی نظرثانی کی درخواست پر سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے، پی پی چیئرمین
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کی نظرثانی کی درخواست پر سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے، پی پی چیئرمین

’اسلام آبادپرچڑھائی کی تو جعلی حکومت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دینگے‘

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم صبر سے کام لے رہے ہیں ، لیکن عوام کا صبر ختم ہورہا ہےاور اگر عوام نےاسلام آبادپرچڑھائی کی تو جعلی حکومت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیں گے۔
کوٹری میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہناتھا کہ عمران خان نے اصولوں کی سیاست کا دھوکا دے کر عوام کے ووٹ چوری کیے،عمران خان اصولوں کی سیاست سے پہلےسیاست کے اصول سیکھ لیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو دھاندلی سے حکومت ملی، وفاقی حکومت جانتی ہے کہ وہ ہمیں میرٹ اور کام میں شکست نہیں دے سکتی اسی لئے ہمارے خلاف سازشیں کررہی ہے، نااہل وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ کے عوام کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا جارہا ہے اور پی پی پی کو ووٹ دینے کی سزا دی جارہی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت سوچ رہی ہے کہ اٹھارویں ترمیم ختم کرکے ان کو فائدہ ہوگا لیکن اگر وہ آئین پر کوئی حملہ کریں گے تو وہ وفاق کے لئے نقصان دہ ہوگا، انہوں نے الیکشن سے پہلے جتنے وعدے کیے سب جھوٹ نکلے، سبز باغ عوام کے لیے کانٹوں کا ہار بن گئے، حکومت جتنا آگے جارہی ہے ملک اتنا پیچھے جارہا ہے، ہم انتقامی سیاست کا مقابلہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سے شفاف اور آزادانہ الیکشن میں نہیں جیت سکتے، کرکٹ میں امپائر کی انگلی سیاست میں عوام کی مرضی چلتی ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ کے لوگوں کو پی ٹی آئی کو ووٹ نہ دینے کی سزا دی جارہی ہے، سندھ نے پھر کہہ دیا کہ ہم آپ کی حکومت نہیں مانتے، جے آئی ٹی اور سیاسی انتقام سے نہیں ڈرتے۔
انہوں نے کہا کہ ہم عوام کی خدمت کا صلہ بھگت رہے ہیں، سچ تو یہ کہ پی ٹی آئی کو حکومت صرف دھاندلی کی وجہ سے ملی ہے۔