بھاری فیسوں کا تنازع دبئی پہنچ گیا، نئے سال کی فیسیں منجمد

بھاری فیسوں کا تنازع دبئی پہنچ گیا،تنازع کے بعد دبئی کے بڑے اورمہنگے اسکولوں نے سخت قانونی کارروائی سے بچنے کیلئے نئے سال کی فیسیں بڑھانے کے بجائے موجودہ شرح پر ہی منجمد کردیا ہے۔
دبئی کے اسکولزکی انتظامیہ کی اب یہ کوشش ہے کہ وہ والدین کو اپنے اداروں کی جانب متوجہ کرنے کیلئے اپنی فیسوں میں اس سال اضافہ نہ کریں جبکہ وہ اس کام کیلئے بھی کوشاں ہیں کہ ان کے ادارے کی جانب سے درمیانی درجے کے مزید نئے اسکولز کھولے جائیں
دبئی میں تعلیم دینے والے بڑے ادارے جیمز، تعلیم، رپٹون اور فورمارک نے فیسیں منجمد کرنے سمیت اپنی دیگر پرکشش آفرزکو ’’دبئی اسکولزاینڈچلڈرن شو‘‘ میں متعارف کروایاتھا
دبئی کے بڑے اورمعیاری تعلیمی اداروں نے سستی تعلیم کے فروغ کیلئے والدین کو اپنی پسند منتخب کرنے کا موقع دیتے کیلئے فیسوں میں تبدیلی کے ڈھانچے کو نہ بدلنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
خلیج ٹائم کے مطابق دبئی کے بڑے اورمعیاری تعلیمی گروپ تعلیم کے دبئی میں 11 اسکولز ہیں جن کی فیسیں منجمد کی گئی ہیںجس کے بعد ان کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہماری فیسیں کم یا سستی نہیں ہیں کیونکہ اگر ایسا کیاگیا تو تعلیم کے معیار پر سمجھوتہ کرنا پڑے گا جس سے ہماری جانب سے دی جانے والی معیاری تعلیم کا درجہ کم ہوجائے گا اس سے بچنے کیلئے ہم نے دوسال سے فیسیںنہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔