مصدق ملک (فوٹوفائل)

تحریک انصاف ملک نہیں چلا سکتی تو حکومت چھوڑ دے-مصدق ملک

مسلم لیگ کے رہنما مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہمارے دور میں قرض حرام اور تحریک انصاف کے دور میں حلال ہوگیا ہے۔ تحریک انصاف ملک نہیں چلا سکتی تو حکومت چھوڑ دے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ حکومت کی آمرانہ پالیسیوں سے بے روزگاری بڑھ رہی ہے، موجودہ حکومت نے بجلی اور گیس کے ٹیرف بڑھائے ہیں، آنے والا منی بجٹ عوامی ہونا چاہئے،  حکومت نے 14 ارب صحت کا بجٹ کاٹا تھا، وہ واپس کرے۔ انہوں نے کہا کہ پانی کیلئے ہم سے چندہ مانگا جاتا ہے لیکن پانی کے وسائل کے بجٹ میں سے ایک ارب کم کردیئے گئے۔ پہلے وہ ایک ارب واپس کیے جائیں۔

مصدق ملک نے کہا کہ  ہم نے ترقی کی رفتار 5 اعشاریہ 8 فیصد پرچھوڑی، سی پیک کی سڑک جہاں سے گزری لوگوں کو روزگار ملا۔

مصدق ملک نے مزید کہا کہ ہمارے دور میں قرض حرام ان کے دور میں حلال ہے، ہم نے قرضوں کے باوجود ملک چلایا، موجودہ حکومت نہیں چلا سکتی تو حکومت چھوڑ دے۔