اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست قابل قبول ہونے سے متعلق 15 ستمبر تک دلائل طلب کرلیے
اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست قابل قبول ہونے سے متعلق 15 ستمبر تک دلائل طلب کرلیے

نواز شریف کی ایون فیلڈ میں سزا معطلی کیخلاف نیب کی اپیل پر سماعت آج ہو گی

ایون فیلڈ(لندن فلیٹ) ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز کی سزا معطلی کیخلاف قومی احتساب بیورو(نیب) کی درخواست پر آج سماعت ہوگی۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کا پانچ رکنی بینچ چيف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں نیب کی درخواست پر سماعت کرے گا۔
جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس مشير عالم، جسٹس گلزار احمد اور جسٹس مظہر عالم بھی بینچ کا حصہ ہیں۔
نیب نے سابق وزیر اعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی ضمانت معطلی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل سپریم کورٹ میں دائر کر رکھی ہے۔
گزشتہ برس ستمبر میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں شریف خاندان کی سزاؤں سے متعلق درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے احتساب عدالت کی دی گئی سزائیں معطل کر دی تھیں۔
یاد رہے کہ احتساب عدالت نے 6 جولائی 2018 کو نواز شریف کو ایون فیلڈ ریفرنس میں 10 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی، جسے بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے 19 ستمبر کو معطل کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا تھا۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے گزشتہ سماعت پر ریمارکس دیے تھے کہ اس کیس میں سابق وزیراعظم کی سزا معطلی فقہ قانون کے خلاف ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے مذکورہ کیس میں پیدا ہونے والے اہم آئینی نکات کے پیش نظر لارجر تشکیل دیا تھا جو آج سماعت کرے گا۔