اصل مقدمہ 5000 ارب روپے کے لگ بھگ ہے۔فائل فوٹو
اصل مقدمہ 5000 ارب روپے کے لگ بھگ ہے۔فائل فوٹو

ایون فیلڈ پر سپریم کورٹ کا فیصلہ قانونی طور پر درست ہے۔فواد چوہدری

سپریم کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی سزا کالعدم قرار دینے کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) کی اپیل خارج کر دی ہے اور تینوں کی ضمانت برقرار رکھی گئی ہے.

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ردعمل دیتے ہوئے سپریم کورٹ کے اس فیصلے کو بالکل درست قرار دیدیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ قانونی طور پر بالکل درست ہے، ضمانت کی منسوخی کیلئے غیر معمولی وجوہات درکار ہوتی ہیں، اس فیصلے سے عملی صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، نواز شریف کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہو چکی ہے، ن لیگ ایک اہم سیاسی جماعت ہے انہیں نئی قیادت منتخب کرنی چاہئے۔