ٹیک آف کیلئے رن وے پر دوڑتے طیارے کے سامنے گاڑی آگئی

ایمریٹس ایئرلائن کی قاہرہ سے متحدہ عرب امارات جانے والی پرواز کےسامنے رن وے پر اچانک ایک گاڑی آگئی جس کی باعث ایمرجنسی بریک لگانے پرطیارے کے ٹائرپھٹ گئےاورپرواز کوغیرمعمولی تاخیر کاسامنا کرناپڑالیکن پائلٹ کی حاضر دماغی کی وجہ سے طیارے بڑے حادثے سے بچ گیا ۔

ایمریٹس ایئرلائن کے ترجمان کے مطابق حادثے کےباعث پی کے 928کی پرواز کو فوری طورپر روانگی سے روک دیاگیااور اسے واپس ٹرمینل پر بھیج دیا گیا کیونکہ تیزرفتار طیارے کے اچانک بریک لگائے جانے کے باعث طیارے کے ٹائروں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا تھا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ طیارے کے مسافروںکو کچھ دیر بعد متبادل طیارہ کا انتظام کرکے رات کے وقت قاہرہ سے دبئی کیلئے روانہ کردیاگیا۔

ایئر لائن کی جانب سے واقعہ پر معذرت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حادثے کے بعد ایئرپورٹ کو بند کردیا گیاتھا جبکہ مسافروں کو متبادل طیارے سے روانہ کیا گیا اور واقعہ کی تحقیقات کی درخواست کردی گئی ہے.

ہم تمام مسافروں سے انتہائ معذرت خواہ ہیں جبکہ طیاروں کے عملے اورمسافروں کی حفاظت اوردیکھ بھال ان کی اولین ترجیح ہے جس پر کسی قسم کاسمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا، متعلقہ حکام نے تحقیقات کا آغاز کردیاہے جس میں ہم بھرپورتعاون کررہے ہیں۔