شہباز شریف کے خلاف جو کیسز ہیں انہیں روزانہ کی بنیاد پر سنا جائے۔فائل فوٹو
شہباز شریف کے خلاف جو کیسز ہیں انہیں روزانہ کی بنیاد پر سنا جائے۔فائل فوٹو

فواد نے ق لیگ میں فاروڈ بلاک سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مسلم لیگ ق میں فاروڈ بلاک سے متعلق اپنے بیان پر معذرت کرلی، مونس الٰہی نے بیان کے بعد اپنے ردعمل کے ٹویٹ میں اتحاد ختم کرنے کی دھمکی دی تھی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے مسلم لیگ ق میں فارورڈ بلاک کا بیان دیا تو مسلم لیگ ق کی قیادت نے سخت ردعمل کا اظہار کیا، جوابی ٹویٹ میں مونس الہی کا کہنا تھا کہ ایسے بیانات سے اتحاد ختم ہو سکتا ہے۔ مونس الہی نے اپنے ٹویٹ میں عمران خان سے یہ بھی مطالبہ کیا تھا کہ اپنے رہنمائوں کو ڈسپلن میں رکھیں۔

مسلم لیگ ق کے سخت ردعمل کے بعد فواد چوہدری نے مونس الٰہی سے رابطہ کیا، فواد چودھری نے اپنے بیان پر معذرت کا ٹیکسٹ کر دیا۔ مونس الہی کا کہنا ہے کہ رات گئے فواد چودھری کا معذرت کا میسج آگیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ان کے منہ سے فاروڈ بلاک کے حوالے سے غلطی سے مسلم لیگ ق کا نام نکل گیا۔