تجاوزات کیخلاف آپریشن(فائل فوٹو)
تجاوزات کیخلاف آپریشن(فائل فوٹو)

 کورنگی نالے پر قائم 3 سو دکانیں مسمار کرنے کیلئے گرینڈ آپریشن

کراچی میں غیر قانونی تجاوزات اور تعمیرات کیخلاف آپریشن جاری ہے اس سلسلے میں کورنگی ساڑھے پانچ کے علاقے میں بھی تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا۔

ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ کے ڈی اےکے مطابقچند روز قبل بھی اسی علاقے میں کارروائی کی گئی تھی، مجموعی طور پر سات سو دکانیں اور مکانات و گودام، نالے پر قائم تھے،ساڑھے تین سو کے قریب تجاوزات چند روز قبل مسمار کی گئی تھی،مزید ساڑھے تین سو تجاوزات کے لیئے آج سے دو روزہ آپریشن شروع کیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں لوہا نکالنے کی پاداش میں ہونے والے حادثے میں گیارہ سالہ بچہ اسی مقام پر ہلاک ہوا تھا۔

ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ کا کہناہے کہ حادثات کی روک تھام کے لِیئے ہم صرف فوری طور پر ملبہ اٹھوا سکتے ہیں، سندھ گورنمنٹ کی طرف سے فنڈز ملنے میں تاخیر کی وجہ سے ملبہ اٹھانے کا کام سست روی کا شکار ہے۔

ڈائریکٹر انسداد تجاوزات دلدار حسین کا مزید کہناتھاکہ لوگوں کو ملبے کے قریب جانے سے روکنے کےلئے ہم کچھ نہیں کر سکتے، جو بچہ ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوا وہ کچرا چننے والا تھا۔