پی ایس ایل 2019 ٹیمیں (فوٹو فائل)

دنیا بھر میں پی ایس ایل میچز کون سا ٹی وی کب دکھائے گا

پی سی بی کی جانب سے پی ایس ایل 2019 کی مزید تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔ دنیا بھر میں شائقین کون کون سے ٹی وی چینلز پر میچز دیکھ سکیں گے یہ معلومات سامنے آگئی ہیں۔

پاکستان میں ٹین اسپورٹس، پی ٹی وی اسپورٹس اور جیو سوپر پاکستان سپر لیگ 2019 کو براہ راست نشر کریں گے۔

پاکستان سپرلیگ کی نشریات 2 بھارتی کمپنیاں دکھائیں گی

بھارت میں ڈسکوری اسپورٹس انڈیا کا چینل ڈی اسپورٹس(DSport) نشریات پیش کرے گا۔ یہی چینل ، نیپال، مالدیپ اور بھوٹان کے شائقین کے لیے بھی پی ایس ایل 2019 براہ راست نشر کرے گا۔

غازی ٹی وی (Gazi TV) بنگلادیش میں پی ایس ایل کے میچز نشر کرے گا ۔ جبکہ پرائم ٹی وی (یو کے) برطانیہ میں ، ڈائیلاگ ٹی وی سری لنکا میں ، سپر اسپورٹس(سائوتھ افریقا)، ویلو ٹی وی (امریکہ )، او ایس این کرکٹ (OSN Cricket HD TV) اور یپ ٹی وی (Yupp TV) مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقی ممالک میں پی ایس ایل کے میچز نشر کریں گے۔

 میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 اور رات 9:30 بجے کھیلے جائیں گے۔

ٹورنامنٹ کے ابتدائی 26 میچز متحدہ عرب امارات جبکہ آخری 8 میچز کراچی اور لاہور میں کھیلیے جائیں گے جبکہ فائنل کراچی میں ہوگا۔

ٹورنامنٹ کا انعقاد 14 فروری سے 17 مارچ تک کیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ 6 ٹیموں پر مشتمل ہوگا جن میں اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، لاہور قلندرز، پشاور زلمے اور ملتان سلطان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ ٹورنامنٹ کے فارمیٹ کے مطابق ٹیمیں دو مرتبہ آپس میں ٹکرائیں گی۔