عمران خان کیا چیز ہے؟ان میں ملک چلانے کی اہلیت نہیں ہے۔فائل فوٹو
عمران خان کیا چیز ہے؟ان میں ملک چلانے کی اہلیت نہیں ہے۔فائل فوٹو

عمران خان پانچ سال نہیں نکال سکیں گے- آصف زرداری

پیپلز پارٹی کے صدر آصف ذرداری نے کہا ہے کہ ا ن کی جنگ مجھ سے صرف 18 ویں ترمیم پر ہے، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ عمران خان پانچ سال نکال سکیں۔ 

بدین کے علاقے راہوکی میں جلسے سےخطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ جو سازشیں ہمارے خلاف ہو رہی ہیں وہ سازشیں ہمارے خلاف نہیں بلکہ عوام کے خلاف ہے ، بے نظیر بھٹو کو بھی سازش کرکے شہید کیا گیا ، ان کی جنگ مجھ سے صرف 18 ویں ترمیم پر ہے، اتنا دیوار سے مت لگاؤٴ کہ عوام میرے ہاتھ میں نہ رہیں۔

آصف علی ذرداری نے کہا کہ یہ نہ عوام سے آئے ہیں نہ ان کا عوام میں دوبارہ جانے کا ارادہ ہے ، آپ کے الیکشن کو ملک میں کوئی نہیں مانتا، ڈالراوپر جا رہا ہےاورآپ کو علم ہی نہیں ، انہوں نے کہا کہ پورا پاکستان سن لے عمران خان پانچ سال نہیں نکالے گا، ایسا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

سابق صدر نے کہا کہ زمین ختم ہوگئیں اب یہ چاہتے ہیں کہ گیس اور ذخائر لے لیں، انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ غریبوں کے حقوق کی بات کی اور جدوجہد کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کے کارکنوں کو کوئی فکر اور غم نہیں ہونا چاہیے ، ان سب کو ہم سنبھال لیں گے سب کا مقابلہ کرلیں گے۔