غیر جانبداری قائم رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ میرے پاس کوئی حکومتی عہدہ نہ ہو۔فائل فوٹو
غیر جانبداری قائم رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ میرے پاس کوئی حکومتی عہدہ نہ ہو۔فائل فوٹو

نئے بلدیاتی نظام پر لاہور میں بین الصوبائی اجلاس- سندھ غیرحاضر

پنجاب کے وزیر بلدیات اور تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے کہا ہے کہ لوکل گورنمنٹ نظام کی بہتری کیلیے سب کواکھٹا ہوکر کام کرنا چاہیے، ایسا لوکل گورنمنٹ سسٹم بنایا جائے گا جس میں بلا تفریق فنڈز دیے جائیں گے۔ ویلج کونسلوں کو بھی براہ راست فنڈز ملیں گے۔

وہ لاہور میں جمعرات کو صوبائی وزرائے بلدیات کے اجلاس کے بعد گفتگو کر رہے تھے۔ اس اجلاس میں سندھ کے وزیر بلدیات نے شرکت نہیں کی۔

علیم خان نے کہا کہ آج ہماری لوکل باڈیز سسٹم پر میٹنگ تھی، جس میں ہم نے بلدیاتی نظام میں بہتری لانے کے لیے تبادلہ خیال کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کا ایسا مربوط نظام دے رہے ہیں جس میں ان کے پاس اختیارات ہونگے، ہم لوکل باڈیزاور ویلج کونسلز کو براہ راست فنڈز دیں گے، اس سلسلے میں ہم نے ایک کمیٹی بنائی ہے جو سیکرٹریز پرمبنی ہے، اس کمیٹی کا ایک اجلاس کے پی اور ایک بلوچستان میں ہوگا۔

وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ متفق ہیں کہ لوکل گورنمنٹ سسٹم کو فعال کیے بغیر مسائل حل نہیں کیے جاسکتے، ایسا لوکل گورنمنٹ سسٹم بنایا جائے گا جس میں بلا تفریق فنڈز دیے جائیں گے، پنجاب کے تمام دیہات میں ویلج کونسلزہوں گی جومکمل طور پر بااختیار ہونگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے وزیربلدیات کو بھی آج یہاں آنا چاہیے تھا، لوکل گورنمنٹ نظام کی بہتری کے لیے سب کواکھٹا ہوکر کام کرنا چاہیے۔