ملزم عابدی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔
ملزم عابدی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔

اورنگی میں تہرے قتل کے ملزمان پکڑ گئے

اورنگی ٹائون پولیس نے پاکستان بازارمیں تہرے قتل کے ملزمان کو پکڑ لیا
پولیس ذرائع کے مطابق تین ملزمان کو گرفتارکیا گیا ہے جن سے آلہ قتل برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ چوتھے کی تلاش جاری ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق قتل کے مقام سے پولیس کو 30 بور پستول کے 11 خول ملے تھے۔ ورثا کے بیان بھی ریکارڈ کر لیے گئے ہیں۔
دونوں بھائیوں اوران کے دوست کی نماز جناہ میں رشتہ داروں اور دوست احباب سمیت بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔
مقتول امتیازاورعدنان کے والد کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے مقتول ندیم کو چار پانچ سال سے جانتے تھے۔
دکھی والد کا کہنا تھا ان کی اولاد کے چلے جانے سے گھر بکھر گیا ہے۔ کچھ معلوم نہیں کہ کس کے خلاف مقدمہ درج کراؤں۔
ندیم کے بھائی نے بتایا کہ مقتول پراپرٹی کام کرتا تھا، اسے ٹی وی کے ذریعے واقعہ کی اطلاع ملی۔