بااختیار میئر لانے کیلئے سندھ اسمبلی میں بل پیش کیا جائے گا
بااختیار میئر لانے کیلئے سندھ اسمبلی میں بل پیش کیا جائے گا

سانحہ بارہ مئی، میئر کراچی پر ترمیمی فرد جرم عائد نہ ہو سکی

میئر کراچی وسیم اخترپر سانحہ 12 مئی کیس میں عدم پیشی کی وجہ سے ترمیمی فرد جرم عائد نہ ہو سکی، عدالت نے میئر کراچی کی میڈیکل رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 2 فروری تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں سانحہ 12 مئی کی سماعت ہوئی۔

میئرکراچی وسیم اخترعدالت پیش نہ ہوئے ،جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔

وکیل میئر کراچی نے کہا کہ وسیم اختر بیمارہیںلہٰذا انہیں حاضری سے استثنیٰ دیاجائے۔

میئر کراچی کی عدم پیشی کے باعث ترمیمی فردجرم عائد نہ ہو سکی ،عدالت نے میئر کراچی کی میڈیکل رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 2 فروری تک ملتوی کردی۔