مصنوعی شہابیوں کی بارش برسانے کیلئے سٹیلائیٹ روانہ

جاپانی سائنسدان کے مطابق جاپانی کمپنی کی جانب سے خلا میں ایک مصنوعی سیارہ بھیجا گیا جس کے زریعے دنیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ آسمان پرمصنوعی شہاب ثاقب کے دھماکوں سے آسمان کو جگمگایا جائے گا۔

انہوں نے بتایاکہ اگلے سال کے شروع میں ہیروشیما میں ہونےو الے اولمپک شو میں آسمان کو شہاب ثاقب سے جگمگانے کے پروگرام کے سلسلے میں ٹوکیو میں مائکروسیٹیلائٹ کے زریعے یہ پہلا تجربہ کیا گیا تھا جو کامیاب رہا۔

انہوں نے کہاکہ پروگرام کے وقت شہاب ثاقب کے زریعے آسمان پر مصنوعی روشنیاں جگمگانے کا پروگرام مختلف اداروں اور لوگوں کی ڈیمانڈ پر کیاجائےگا۔

انہوں نے کہا کہ سیٹیلائٹ کے زریعے بہت چھوٹی گیندوں کو خلا میں پھاڑا جائے گا جس سے آسمان روشنیوں سے جگمگا اٹھے گاجو انتہائی دلفریب منظر ہوگا۔

جاپانی سائنسدان نے بتایاکہ مصنوعی سیاروں سے مزین ایپسیلون 4نامی راکٹ کو جاپان کے مغربی شہر کے اسپیس سینٹر سے خلا میں بھیجا گیا تھا جسے ٹوکیو کی مقامی کمپنی کے ساتھ ملکر بنایاگیاتھا۔

خلا میں شہاب ثاقب کی مصنوعی بارش سے آسمان کوجگمگانے کاپروگرام بنانے والی کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ بھیجے گئے راکٹ پر 7چھوٹے مصنوعی سیارے کامیابی سے خلا میں بھیج دیے گئے ہیں ۔ ایہ سٹیلائیٹ سینکڑوں کی تعداد میں ایک چھوٹی گیندیں لے کر گئے ہیں جو چھوڑے جانے کے بعد شہابیوں جتنی تیز روشنی دیں گی۔

کمپنی کے صدر لینا اوکجیما کا کہنا تھا کہ آسمان کو مصنوعی شہاب ثاقب سے سجانا اور روشنیوںسے بھرنا ایک مشکل کام لگ رہا تھا لیکن ہم اسے کامیابی سے مکمل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

کمپنی اگلے سال کے شروع اور موسم بہار میں ہیروشیما میں ہونےو الے اولمپک شو میں اپنے اس اچھوتے آئیڈیئے سے عوام کو محظوظ کروائے گی۔