وزیراعظم محمد بن سلمان کی دعوت پر 7 سے 9 مئی تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔فائل فوٹو
وزیراعظم محمد بن سلمان کی دعوت پر 7 سے 9 مئی تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔فائل فوٹو

سہمے بچے دیکھ کر اب تک صدمے میں ہوں- وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز ساہیوال میں ہونے والے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک صدمے کی کیفیت میں ہوں اور پریشان ہوں، بچوں کی آنکھوں کے سامنے ان کے والدین کو گولیاں ماری گئیں۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ دہشت گردی کے خلاف سی ٹی ڈی نے بہت اچھا کام کیا اور قانون سب کے سامنے سب جوابدہ ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جتنی جلدی ساہیوال واقعے کی جے آئی ٹی رپورٹ آئے گی اس پر فوری کارروائی کی جائے گی، شہریوں کی حفاظت حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

ساہیوال واقعے میں زندہ بچ جانے والے تین معصوم بچوں سے متعلق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان بچوں کی تمام تر ذمہ داری ریاست اٹھائے گی۔

ساہیوال میں پولیس نے 2 خواتین سمیت 4 افراد مار دیئے

یاد رہے کہ گزشتہ روز کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) اہلکاروں کی فائرنگ سے کار میں سوار خاتون، بچی اور دو افراد ہلاک ہوگئے تھے اور واقعے میں تین بچے زخمی بھی ہوئے۔