مجھے اپنے خلاف کسی بھی کارروائی کی کوئی پرواہ نہیں، سابق وزیر اعظم
مجھے اپنے خلاف کسی بھی کارروائی کی کوئی پرواہ نہیں، سابق وزیر اعظم

پیپلز پارٹی کے بعد (ن)لیگ نے بھی فوجی عدالتوں کی مخالفت کردی

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے فوجی عدالتوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ فوجی عدالتوں کی پاکستان میں کوئی ضرورت نہیں، فوجی عدالتوں کو توسیع دینے کے حق میں نہیں ہیں۔

گوجرخان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےرہنما مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان عباسی نے ساہیوال میں سی ٹی ڈی کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ساہیوال افسوسناک اور قابل مذمت ہے، حقائق سامنے لا کر ذمہ داروں کو نشان عبرت بنایا جائے۔

فوجی عدالتوں کے سوال پر انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں کی پاکستان میں کوئی ضرورت نہیں، فوجی عدالتوں کو توسیع دینے کے حق میں نہیں ہیں جب کہ اپوزیشن کا اتحاد کرپشن کیسوں کی وجہ سے نہیں ملکی مفاد میں ہوا، نااہل حکومت نے ملک کا ستیاناس کردیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پیپلزپارٹی بھی فوجی عدالتوں کی مخالفت کرچکی ہے، پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ملک میں ہونے والی دہشت گردی میں کمی آئی ہے، اب فوجی عدالتوں کی کوئی ضرورت نہیں، فوجی عدالتوں کی حمایت ہوگی نہ اٹھارویں ترمیم پرکوئی سمجھوتہ ہوگا۔