وزیراعظم محمد بن سلمان کی دعوت پر 7 سے 9 مئی تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔فائل فوٹو
وزیراعظم محمد بن سلمان کی دعوت پر 7 سے 9 مئی تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان کل قطرکے دورے پر روانہ ہوں گے

وزیراعظم عمران خان اہم غیر ملکی دورے پر کل قطر روانہ ہوں گے۔ قطر کے ساتھ ایل این جی اور دیگر اہم معاہدے طے پائیں گے۔
وزیراعظم عمران خان 2 روزہ  دورے پر  کل شام قطر روانہ ہوں گے،وزیراعظم امیر قطر، ہم منصب اور دیگر حکام کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔ قطر کے ساتھ ایل این جی سمیت دیگر کئی اہم معاہدے طے پائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان قطر کو سرمایہ کاری کی دعوت بھی دیں گے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود، وزیرخزانہ اسد عمر، وزیر پٹرولیم، مشیر تجارت اور دیگر وزرا وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان 25جنوری کو کراچی آئیں گے جہاں وہ گورنر سندھ عمران اسماعیل اورسیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم کے دورے کے دوران کراچی کے مسائل، پارٹی امور اور سیاسی معاملات  زیرغورآئیں گے۔

وزیر اعظم 27جنوری کو میانوالی جائیں گے جہاں وہ جلسے  سے خطاب کریں گے،عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے بعد یہ ان کا پہلا جلسہ  ہو گا۔