(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

کراچی میں آج سے 7روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

کراچی میں آج سے 7روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے ،کمشنر کراچی افتخار شوانی کے مطابق مہم کے دوران شہر کے 23 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی خوراک پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔
کراچی میں کمشنر کراچی افتخار شوانی نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نے بتایا کہ یہ مہم 7روز جاری رہے گی۔
کمشنر کراچی کا مزید کہنا ہے کہ مہم کے دوران 192 یونین کونسلوں کے 23 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
ان کا یہ بھی کہناہے کہ پولیو رضا کار گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی خوراک پلائیں گے جن کی سیکیورٹی کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی اپنی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔