ابھی بھی اس طرح کی بارش نہیں ہوئی جس کی پیش گوئی کی گئی ہے۔فائل فوٹو
ابھی بھی اس طرح کی بارش نہیں ہوئی جس کی پیش گوئی کی گئی ہے۔فائل فوٹو

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ ایک بار پھر شروع

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا ، جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا جبکہ درجہ حرات 10 سے11ڈگری رہنےکاامکان ہے‌۔

کراچی میں صدر اورشارع فیصل پی آئی ڈی سی، مائی کلاچی ، میٹروپول، ہجرت کالونی،سلطان آباد،آئی آئی چندریگرروڈ سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارش کا سلسلہ 24 گھنٹے تک جاری رہے گا، بارش برسانے والا سسٹم بلوچستان سے جاچکا ہے لیکن سسٹم کےاثرات باقی ہیں، جس کے باعث بارش ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرات 10 سے11ڈگری رہنےکاامکان ہے جبکہ شہرکاموجودہ درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، ٹھنڈی ہوا کے باعث سردی میں اضافہ محسوس کیا جارہا ہے۔

یاد رہے گزشتہ شب کراچی میں مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی ، بارش کےبعدسردی کی شدت میں معمولی اضافہ ہوا، لانڈھی میں سب سے زیادہ31 ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی