اتوار کی دوپہر سے بارش کا آغاز ہوسکتا ہے اور پیر کو بارش کی شدت زیادہ ہونے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات
اتوار کی دوپہر سے بارش کا آغاز ہوسکتا ہے اور پیر کو بارش کی شدت زیادہ ہونے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

کراچی میں بارش کے باعث کرنٹ لگنے سے 3افراد ہلاک

کراچی میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب وقفے وقفے سے ہونےوالی بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے تین افراد جاں بحق ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاون کے علاقے بجلی نگر میں گھر کےاندر کا م کرنے کے دوران کرنٹ لگنے سے نوجوان بے ہوش ہوگیا، جسے طبی امددا کیلئے قریبی اسپتال پہنچایاگیا،جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کردی ، جس کی اسپتال میں شناخت 26سالہ وجاہت ولد مرسلین کے نام سے ہوئی ہے، متوفی کے ورثاءبغیر کارروائی کے لاش اپنے ہمراہ لے گئے۔
ادھرخواجہ اجمیرنگری کے علاقے نارتھ کراچی میں کام کرنے کے دوران کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا ، جس کی لاش کو ورثاءریسکیو ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال پہنچایا ، جہاں متوفی کی شناخت 18سالہ دانش ولد غلام محی الدین کے نام سے ہوئی ہے۔
سائٹ اے کے علاقے سائٹ ایریا حبیب چورنگی کے قریب میڈیسن کمپنی میںکام کے دوران کرنٹ لگنے سے 26سالہ محمد آصف ولد ملوک خان ہلاک ہوگیا ، متوفی کے ورثاءبغیر کارروائی کے لاش اپنے ہمراہ لے گئے۔
گزشتہ رات کراچی میں سب سے زیادہ بارش قائدآباد میں 31 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، گلستانِ جوہر میں 29، جناح ٹرمینل 15، فیصل بیس 12، مسرور بیس 12، ناظم آباد 10، گلشنِ حدید 10 اور نارتھ کراچی میں 6.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔