آسیہ نورین
آسیہ نورین

آسیہ بی بی کی رہائی کے خلاف نظر ثانی اپیل سماعت کیلئے مقرر

آسیہ بی بی کی رہائی کے خلاف نظرثانی کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کے لئے مقرر کردی گئی ہے۔

سپریم کورٹ 29 جنوری کو آسیہ بی بی کی رہائی کے خلاف نظر ثانی اپیل پر سماعت کرے گی۔ ۔چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ کی سرابراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا۔ بینچ میں جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس مظہرعالم میاں خیل شامل ہیں ۔

آسیہ بی بی کی رہائی کے خلاف قاری محمد سلام نے سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل دائر کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال سپریم کورٹ نے 31 اکتوبر کو توہین رسالت کے جرم میں سزائے موت پانے والی آسیہ بی بی کو شک کا فائدہ دے کر بری کردیا تھا۔