اسرائیل سے روابط کے معاملے پر پارلیمان کو اعتماد میں لیا جائے۔فال فوٹو
اسرائیل سے روابط کے معاملے پر پارلیمان کو اعتماد میں لیا جائے۔فال فوٹو

اسلام آباد ہائیکورٹ میں زرداری کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر سماعت نہ ہوسکی

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی نا اہلی کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ دائر درخواست کی سماعت لسٹ میں شامل نہ ہونے کے باعث نہیں ہوسکی۔

تحریک انصاف کی جانب سے دی گئی درخواست رجسٹرار آفس دوبارہ سماعت کے لئے مقرر کرے گا۔

درخواست میں تحریک انصاف کی جانب سے مؤقف اختیار کیاگیا ہے کہ آصف علی زرداری اثاثے چھپانے کے باعث صادق اور امین نہیں رہے، عدالت آصف زرداری کو آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دے۔

اس سے قبل گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے یہ درخواست آج سماعت کے لیے مقرر کی تھی۔

پی ٹی آئی رہنماعثمان ڈار اور خرم شیر زمان نے اپنی درخواستوں میں سابق صدر آصف علی زرداری کو اثاثے چھپانے پر پارٹی صدارت اور بطور رکن قومی اسمبلی سے تاحیات نا اہل قرار دینے کی استدعا کی تھی۔