فائل فوٹو
فائل فوٹو

یمن کے بچوں کی آہیں خدا تک پہنچ رہی ہیں۔پوپ فرانسس

پوپ فرانسس نے کہا ہے کہلیبیا، عراق، یمن اور شام میں امن ہونا چاہیے۔

ابوظبی مین  بین المذاہب کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ مذہبی آزادی میں ہرانسان کو آزادی سےاپنی زندگی گزارنےکاحق ہے،کوئی ادارہ کسی انسان سےآزادی کا اختیارنہیں چھین سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ مختلف عقائدرکھنےوالےلوگوں کےمعاشرےمیں مساوی شہری حقوق ہونےچاہیے،بھائی چارہ قائم کرنےکی ضرورت ہے۔

متحدہ عرب امارات کے لیے روانگی سے قبل انھوں نے یمن جنگ کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا جس میں متحدہ عرب امارات بھی شریک ہے۔

پوپ کا کہنا تھا ’یمن میں لوگ طویل لڑائی سے تھک چکے ہیں اور بچے بھوک کا شکار ہیں انہیں خوراک تک رسائی نہیں۔ان کا کہنا تھا ’ان بچوں اور ان کے والدین کی آہیں خدا تک پہنچ رہی ہیں۔

ابوظبی پہنچنے کے بعد پوپ فرانسس نے جامع مسجد شیخ زید کا دورہ کیا ہے۔خبرایجنسی کے مطابق پوپ فرانسس مسلم کونسل کےارکان سےبھی ملاقات کریں گے۔

پوپ منگل کو ابوظبی اسپورٹس کمپلیکس میں ایک دعائیہ تقریب میں شریک ہوںگے۔واضح رہے کہ کسی بھی پوپ کا دنیائے عرب کا یہ پہلا دورہ ہے۔