پولیس کاہر سپاہی سراٹھا کر چل رہاہے۔فائل فوٹو
پولیس کاہر سپاہی سراٹھا کر چل رہاہے۔فائل فوٹو

شیخ رشید نے پی ٹی آئی حکومت کو بے بس قرار دیدیا

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف  کو احتساب کا ووٹ ملا لیکن دودھ کی رکھوالی پر بلے کو بٹھا دیا، میرا مطالبہ ہے کہ اب عمران خان چھوٹے چوروں کو بھی رہا کر دیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا چیئرمین بنا کرغلط فیصلہ کیا، پی ٹی آئی کو احتساب کا ووٹ ملا لیکن دودھ کی رکھوالی پر بلے کو بٹھا دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی خزانے پر ڈاکہ ڈالنے والوں کے سامنے یہ حکومت بے بس ہے، میرا مطالبہ ہے کہ اب عمران خان چھوٹے چوروں کو بھی رہا کر دیں۔

پروگرام میں شیخ رشید نے انکشاف کیا کہ میں 7 فروری کو عمران خان سے ملوں گا اور 8 تاریخ کو اہم اعلان کروں گا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے مجھے خود میسج کیا ہے کہ نواز شریف سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز کے مسئلے سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا کوئی تعلق نہیں ۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ سپیکر کا کام قومی اسمبلی چلانا ہے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی چلانا نہیں، سپیکر اسمبلی کم ازکم دو بار ممبر اسمبلی ہونا چاہیے مگر سر تسلیم خم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسا تاثر دیا جا رہا ہے جیسے میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں لڑنے جا رہا ہوں، میں پی اے سی میں ان کا کچا چٹھا عوام کے سامنے بتانے جا رہا ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ میں شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی بنانے پر سپریم کورٹ جا رہا ہوں۔