صحت بہتربنائیں اور مفت بجلی بھی پیداکریں ،حیرت انگیز بائیسکل ایجاد

ضرورت ایجا دکی ماں ہے اسی مقولے پر عمل کرتے ہوئے آج بھی بہت سے زہین لوگ مختلف مسائل کا حل نکالنے کی سوچ اورجدوجہد میں مصروف ہیں ۔

اسی سوچ اور جدوجہد کے پیش نظر ایک شخص نے بجلی پیداکرنے کے سستے اوربہترین آئیڈیئے کے بارے میں سوچنا شروع کیا اور بالآخر اپنی اس کوشش میں کامیاب ہوکرمفت بجلی بنانے کی ایک ایسی بائیسکل بنالی جس کے صرف ایک گھنٹے کے استعمال سے ایک گھر کی 24گھنٹے کی بجلی کی ضرورت پوری کی جاسکتی ہے۔

مفت بجلی پیداکرنے والی سائیکل بنانے کامنفرد آئیڈیااس ایجاد کے موجد کی جانب سے بہت زبردست اور اچھوتا آئیڈیا تھا جسے اس نے کامیابی سے بناکر منفرد ریکارڈ قائم کردیا۔

مفت بجلی پیداکرنے والی بائیسکل ایجاد کرنے والے موجد منوج بھرگوا نے مکینکل انرجی کو اپنے آئیڈیئے کی بنیاد بناکر اسے ایک آسان طریقے سے سائیکل کے زریعے برقی توانائی میں تبدیل کیا ہے۔

https://youtu.be/Cgb9lfKW_d4?t=13

منوج بھرگوا کی ایجاد کے زریعے دوردراز کے ان علاقوں جہاں بجلی جیسی نعمت دستیاب نہیں ہے وہاں اب گھروں کو 24 گھنٹے مفت بجلی باآسانی فراہم کی جاسکتی ہے۔

منوج بھرگوا کی بجلی پیدا کرنےوالی بائیسکل بہت آسان سی ایجاد نظرآتی ہے کیونکہ انہوں نے اس بہت آسان سے مکینزم استعمال کیا ہے جس کے تحت انہوںنے ایک بڑے پہیہ کو سائیکل کے پینڈلز سے جوڑا ہے جسے سائیکل کے انداز میں چلانے پر جنریٹر سے بجلی پیدا ہوتی ہے اورسس سے بیٹری چارج کی جاتی ہے ۔

مفت بجلی پیداکرنے والی اس بائیسکل کو ایک عام موٹرسائیکل کے پرزوں سے تیار کیا گیا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف اس کی لاگت بہت کم آئی ہے بلکہ اس کے روزمرہ استعمال میں بھی آسانی پیداہوئی ہےاوراسے دنیا میں کہیں بھی تیار کرکے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

مفت بجلی پیداکرنے والی اس بائیسکل کی سب سے بڑی اورخاص بات یہ ہے کہ یہ ماحول دوست ایجاد ہے جس سے کسی بھی قسم کی فضائی آلودگی پیدانہیں ہوتی اورماحول صاف ستھرارہتا ہے اور اس کے زریعے دنیا بھر میںکہیں بھی بجلی کی ضرورت پوری کی جاسکتی ہے۔

منوج بھرگواکاکہنا ہے کہ فی الحال ان کا مقصد اورٹارگٹ بھارت کے وہ دوردراز علاقے ہیں جہاں بجلی جیسی نعمت دستیاب نہیں ہے جبکہ دنیا بھر میں بجلی سے محروم تین ارب لوگوں کو بھی وہ اپنی اس ایجاد سے فائدہ پہنچانا چاہتے ہیں۔

منوج بھرگواکادعویٰ ہے کہ مفت بجلی پیداکرنے والی بائیسکل چلاکر بجلی پیداکرنے سے ایک طرف نہ صرف مفت بجلی کاحصول ممکن ہوگا تو دوسری جانب بائیسکل چلانے والے کی صحت بھی بائیسکل چلانے کی وجہ سے بہتر ہوتی جائے گی جس سے ایک تیرمیں دوشکار ہونگے۔

ان کاکہنا ہے کہ وہ اپنی اس ماحول دوست اور سستی ترین ایجاد سے دنیامیں ایک نیاانقلاب برپاکرناچاہتے ہیں تاکہ عام غریب لوگوں کی حوصلہ افزائی اور مدد کی جاسکے۔