ڈائنوسارزمیں دلچسپی لینے والے بچوں کےذہین ہونے کاانکشاف

ڈائنوسارزمیں دلچسپی لینے والے بچوں کے نہ صرف زہین ہونے کاانکشاف ہوا ہےکہ بلکہ انگلینڈ کےایک بچےنے یہ بات ثابت بھی کردی ہے کہ وہ ڈائنوسارز میں دلچسپی لینے کی وجہ سے زہین ہے۔

کچھ والدین کو اپنےبچوں کی ذہانت پر یقین ہوتا ہے کہ وہ بڑے بڑوں کوناک آئوٹ کرسکتے ہیں جبکہ بعض بچے ایسا کرنے میں کامیاب بھی ہوجاتے ہیں۔

کچھ ایسا ہی واقعہ انگلینڈ کے علاقے ایسیکس میں رہنے والے والدین کے ساتھ پیش آیا جب وہ اپنے بچے کے ساتھ گھومنے کیلئے میوزیم گئے جہاں پر انکے 10سالہ بچے نے میوزیم کی انتظامیہ کو حیران وپریشان کردیا۔

قومی تاریخی میوزیم میں گھومنے کےدوران اس بچے نے دیکھا کہ وہاں پر موجود کچھ علامات اور ان کی جانب نشاندہی کرنے والے اجسام میں نہ صرف بہت فرق ہے بلکہ بعض علامات،نام اوراجسام تو سرے سے ہیں ہی غلط، جس کی اس نے نشاندہی کہ جیسا کہ ایک جگہ پروٹوکروٹوپس کودکھایا گیا تھا لیکن اس کی نشاندہی کرنے والے لیبل پر اس کا نام اووراپٹر لکھا ہوا تھا ۔

10سالہ بچے کی جانب سے اس سنگین غلطی کی نشاندہی پر اس کے والدین نے فوری طورپر میوزیم کی انتظامیہ کوآگاہ کیا اورگھر چلے گئے ۔

کچھ عرصے بعد انہیں میوزیم کی انتظامیہ کی جانب سے شکریہ کاخط موصول ہوااوربتایاگیا کہ ان کے 10سالہ بچےکی جانب سے کی جانے والی نشاندہی درست تھی جس پر وہ اس کے مشکورہیں۔

خط میں میوزیم انتظامیہ نے ان کے 10سالہ بچے کی پرانے اورقدیم علوم میں دلچسپی کی بھی حوصلہ افزائی کی،بچے کے ڈائنوسارز میں غیرمعمولی مشاہدے نے اس کے ذہین ہونے کو ثابت کردیا۔