یہ بانڈ کیش یا پراپرٹی کی صورت میں جمع کرایا جا سکتا ہے۔فائل فوٹو
یہ بانڈ کیش یا پراپرٹی کی صورت میں جمع کرایا جا سکتا ہے۔فائل فوٹو

نواز شریف کا علاج پاکستان میں ممکن ہے،سربراہ میڈیکل بورڈ

لاہور سابق وزیراعظم نوازشریف کے میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر محمود ایاز نے کہا کہ نوازشریف کے تمام ضروری ٹیسٹ کرلیے گئے ہیں ،نوازشریف کی ٹیسٹ رپورٹس سے متعلق ابھی کچھ نہیں بتاسکتے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےسربراہ میڈیکل بورڈ فروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز کا کہناتھا کہ میڈیکل بورڈنے تجاویزمحکمہ داخلہ پنجاب کوبھیج دی ہیں۔
نواز شریف کے تمام ٹیسٹ کرلیے گئےہیں، نوازشریف کے طبی معائنے سمیت خون کی شریانوں،ہارمون،دل اور سی ٹی اسکین کیاگیا ہے۔

ان کا کہناتھا کہ نوازشریف کی دواؤں میں معمولی تبدیلی کی گئی ہے جبکہ انہیں شوگر ، بلڈ پریشر ، گردے اور شریانوں کا مسئلہ ہے ۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس نواز شریف کے علاج کے لیے تین ٹرمز آف ریفرنس تھے اور وہ تفصیلی طبی معائنے، طبی ٹیسٹ اور دوائیوں میں رد و بدل کے تحت داخل ہوئےجبکہ نواز شریف کی دوائیوں میں معمولی ردوبدل کیا گیا ہے، طریقہ کار کے تحت کسی بھی مریض کے ٹیسٹ کی رپورٹ نہیں بتا سکتے تاہم محکمہ داخلہ کو تمام سفارشات بھجوائی جائیں گی۔