نقیب قتل کیس میں ملزمان پرفرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے نقیب اللہ محسود قتل کیس کی سماعت 19 فروری تک کے لیے ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر ملزمان پرفرد جرم عائد کی جائے گی۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں نقیب اللہ محسود قتل کیس کی سماعت کے دوران سابق ایس ایس پی راؤ انوار، ڈی ایس پی قمر سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے۔

تفتیشی افسر اے آئی جی ویلفیئرڈاکٹر رضوان نے عدالت میں سماعت کے دوران بتایا کہ مفرورملزمان کو اشتہاری قراردینے کی کارروائی مکمل ہوگئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے مفرور ملزمان کو باضابطہ طور پراشتہاری قرار دے دیا۔

اشتہاری ملزمان میں سب انسپکٹر امان اللہ مروت، اے ایس آئی گدا حسین، ہیڈ کانسٹیبل محسن عباس، سب انسپکٹرشیخ محمد شعیب، عرف شعیب شوٹر، ہیڈ کانسٹیبل صداقت حسین شاہ، راجہ شمس مختار، رانا ریاض احمد شامل ہیں۔

عدالت نے نقیب اللہ محسود قتل کیس کی سماعت 19 فروری تک کے لیے ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر ملزمان پرفرد جرم عائد کی جائے گی۔