وہ کشمیر میں بھارتی مظالم اجاگر کرنے سے متعلق بھی آگاہی فراہم کرتے تھے ۔فائل فوٹو
وہ کشمیر میں بھارتی مظالم اجاگر کرنے سے متعلق بھی آگاہی فراہم کرتے تھے ۔فائل فوٹو

مقبوضہ کشمیر دھماکا، پاکستان نے بھارتی الزام یکسر مسترد کردیا

پاکستان نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیرمیں خود کش حملے کا تعلق پاکستان سے جوڑنے پرسخت مذمت کرتے ہوئے الزام کو مسترد کردیا۔

دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹرفیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا پلواما میں بھارتی فوجیوں پرحملے پرتشویش ہے، ہمیشہ سے مقبوضہ وادی میں تشدد کی مذمت کرتے آئے ہیں، بغیر تحقیقات کے بھارتی میڈیا اور حکومت کے الزامات کومسترد کرتے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں خوفناک کار بم دھماکا۔45بھارتی اہلکار ہلاک

واضح رہے کہ گزشتہ روزضلع پلوامہ میں زوردارکاربم دھماکے میں 44 بھارتی فوجی ہلاک اوردرجنوں زخمی ہوگئے تھے۔