شہزادہ محمد بن سلمان کی فائل فوٹو
شہزادہ محمد بن سلمان کی فائل فوٹو

محمدبن سلمان کا دورہ۔اسلام آباد میں ڈبل سواری پابندی۔میٹرو بس بند رہیگی

محمدبن سلمان کے دورہ پاکستان کے موقع پر واکنگ ٹریلز بند کرنے، میٹروبس سروس کا روٹ محدود کرنے اور موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

سعودی عرب کے ولی عہد محمدبن سلمان کے دورہ پاکستان کے لیے سخت ترین سیکیورٹی انتظامات کاسلسلہ جاری ہے۔ اسلام آباد انتظامیہ نے عارضی طورپرٹریل ٹو،تھری، فائیو اور سید پور ویلج ٹریل بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اتظامیہ کے مطابق یہ تمام واکنگ ٹریلز 15 تا 17 فروری عوام کے لیے بند ہوں گے۔

انتظامیہ کی جانب سے فیض آباد تا ریڈ زون میٹرو بس سروس کو بھی 16 اور 16 فروری کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے عوام سے متبادل راستے اختیارکرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

دوسری طرف اسلام آباد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا بھی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفکشن جاری کردیا ہے۔ جس کے مطابق پابندی کا اطلاق 16 فروری سے 17 فروری تک ہوگا۔

ان دو دنوں کے درمیان پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کاروائی کی جائے گی۔

اسلام آباد انتظامیہ نے 15 فروری 3 بجے سے 17 فروری تک ریڈ زون میں شہریوں کے داخلہ پر پابندی عائد کر دی ہے، ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے غیرضروری سفرسے اجتناب کی درخواست کی ہے۔