کراچی کنگز کے کھلاڑی رن لینے کیلیے دوڑ رہے ہیں
کراچی کنگز کے کھلاڑی رن لینے کیلیے دوڑ رہے ہیں

کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو7رنز سے پچھاڑ دیا

دبئی میں کھیلے جارہے پی ایس ایل کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو7رنز س پچھاڑ دیا۔کراچی کنگز نے6وکٹوں کے نقصان پر183رنز بنائے تھے، بابراعظم مین آف دی میچ رہے۔

کراچی کنگز کی جانب سے 184 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانزکی ٹیم9وکٹوں پر176 رنز بنا سکی،محمد عامر نے 4،سہیل خان نے2وکٹیں حاصل کیں۔

ملتان سلطان کی جانب سے  ٹام مورس اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا لیکن محمد عامر نے دوسرے ہی اوور میں ٹام  مورس کو پویلین واپس بھیج دیا جب کہ شان مسعود بھی 20 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

کپتان شعیب ملک نے لاری ایونس کے ساتھ مل کر ذمے دارانہ اننگز کھیلی،اس دوران انہوں نے روی بوپارا کے ایک اوور میں 24 رنز بھی بٹورے جس میں 4 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا جب کہ ملک نے 24 گیندوں پر 5 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے نصف سنچری بھی مکمل کی ،شعیب ملک بھی 52 رنز کی اننگز کھیل کر عثمان شنواری کا شکار بن گئے۔

ایونس 49 کی اننگز کھیل کر رن آؤٹ ہوگئے،آندرے رسل نے محمد عامر کو چھکا رسید کرکے اپنے خطرناک عزائم ظاہر کیے لیکن اگلی ہی گیند پر عامر نے انہیں 9 رنز پر پویلین واپس بھیج دیا۔شاہد آفریدی24رنز کے مہمان رہے۔

حماد اعظم12رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے،محمد الیاس کھاتہ کھولے بغیرصفرپر آئوٹ ہوئے،سی جے گرین نے6رنزبنائے۔إھمد عرفان4رنزاور جنید خان صفر پر ناٹ آئوٹ رہے۔

اس سے قبل  کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 184 رنز کا ہدف تھا۔
دبئی میں کھیلے جارہے پی ایس ایل کے دوسرے میچ کا ٹاس کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

کراچی کنگز کی جانب سے لیام لیونگ اسٹون اور بابراعظم نے اننگز کا آغاز کیا اور 157 رنز کی عمدہ شراکت قائم کی جو کراچی کنگز کی تمام سیزن کی اب تک کی سب سے بڑی پارٹنرشپ ہے۔

لیام لیونگ 43 گیندوں پر 82 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 6 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے جس کے بعد کولنگ انگرام بیٹنگ کے لیے آئے لیکن صرف ایک رنز کے ہی مہمان ثابت ہوئے۔
بابراعظم بھی 77 رنز کی اننگز کھیل کر کرس گرین کا شکار بنے ان کی اننگز میں 6 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا جب کہ عماد وسیم بھی 4 رنز بناکر گرین کا شکار بنے، سکندر رضا کی اننگز بھی 4 رنز تک محدود رہی۔
ملتان سلطانز کی جانب سے کرس گرین نے 3 جب کہ جنید خان اور آندرے رسل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔