نجی ایئرلائنزکو اووربکنگ کرنے پرجواب دینا ہوگا۔فائل فوٹو
نجی ایئرلائنزکو اووربکنگ کرنے پرجواب دینا ہوگا۔فائل فوٹو

آئی ایم ایف کا گیس مزید مہنگی کرنے کیلیے دباؤ

وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ حکومت نے گیس بلوں کے نئے سلیب پرنظرثانی کا فیصلہ کیا ہے۔

سعودی عرب پٹرولیم سیکٹر میں دس ارب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کرے گا، آئی ایم ایف گیس مہنگی کرنے کیلIے دباؤ ڈال رہا ہے۔

وفاقی وزیر پٹرولیم نے غیر رسمی گفتگو میں بتایا کہ گیس بلوں میں حالیہ اضافہ کی انکوائری کر رہے ہیں، گیس ٹیرف کے سلیب پر نظر ثانی کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف گیس کی قیمت میں جنوری سے اضافہ کرنے کیلیے دباؤ ڈال رہا ہے۔

سعودی ولی عہد کے دورہ کے حوالے سے غلام سرورخان کا کہنا تھا کہ گوادر ریفائینری اور پیٹرو کیمیکل کمپلیکس سمیت دس معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔

سعودی عرب ایل این جی سیکٹر اور گیس اسٹوریج کی صلاحیت بڑھانے کے لIے تکنیکی اور مالی تعاون بھی کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ گوادر ریفائنری سے دو سے تین لاکھ بیرل یومیہ پیداوار ہوگی، اس سے تیل کی درآمد میں سالانہ 1.2 ارب روپے کی بچت ہوگی۔